کراچی ( نیٹ نیوز)معروف دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر ماریہ سلطان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کی موجودہ صورتحال اورطالبان حکومت کے طرزِ عمل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر ماریہ سلطان کا کہنا ہے کہ اگر
طالبان حکومت نے افغان ریاست کو ترقی پسند بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ضروری ڈھانچے تیار نہ کیے اور اس حقیقت کو نظر انداز کرنا جاری رکھا کہ افغا!نستان میں موجود تمام نسلی گروہوں کو زندگی کا مساوی حق حاصل ہے، تو صورتحال انتہائی سنگین ہو سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود ہر نسلی گروہ ان سکیورٹی کمپلیکسز کا حصہ رہا ہے جو موجودہ صورتحال کے ابھرنے سے بہت پہلے سے قائم ہیں۔ ڈاکٹر ماریہ سلطان کے مطابق، افغان ریاست کے استحکام کا انحصار تمام نسلی گروہوں کی شمولیت اور ان کے حقوق کے تحفظ پر ہے، بصورتِ دیگر ملک کے داخلی حالات مزید ابتری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

