لاہور( نمائندہ خصوصی) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و سینئر رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود
کے منصوبوں کو مزید مو ثر بنانے، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور عوامی سہولیات میں بہتری کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علی ڈار نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کی موثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ قومی ترقی کے ساتھ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مو ثر تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مشکل وقت میں ابھرتے ہوئے عالمی کھلاڑیوں کے طور پر سامنے آئے ہیں اور عوام کو ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ علی مصطفیٰ ڈار کا کہنا تھا کہ ترقی، استحکام اور بہتر حکمرانی مسلم لیگ (ن) کا واضح وڑن ہے اور اسی وڑن کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔


