• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق پاکستان کی قومی و دفاعی تاریخ کا روشن اور درخشاں باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، سردار ایاز صادق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 6, 2026
in پاکستان
0
معرکہ حق پاکستان کی قومی و دفاعی تاریخ کا روشن اور درخشاں باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، سردار ایاز صادق
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’’معرکہ حق‘‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ معرکہ پاکستان کی قومی و دفاعی تاریخ کا روشن اور درخشاں باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک افواج کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک خوددار، متحد اور پرعزم قوم ہے جو اپنی آزادی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب دشمن نے شہری آبادی اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی تاہم افواجِ پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور متعدد جنگی طیارے مار گرائے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دور اندیش عسکری حکمتِ عملی نے اس کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جھوٹا بیانیہ اور پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہوا اور وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دفاعی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والے اس معرکے میں پاک افواج نے جدید جنگی حکمتِ عملی، اعلیٰ تربیت اور غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صدی کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ تھی جس میں 100 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جدید ترین جنگی طیاروں اور دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کے ساتھ ساتھ بھارتی طیاروں کو مار گرایا جبکہ اپنے کسی بھی طیارے کے نقصان کے بغیر اپنی برتری ثابت کی جو عسکری تاریخ میں ایک نمایاں مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور بہادر سپوتوں کی شہادتیں قومی طاقت اور استقامت کا سرچشمہ ہیں اور قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ معرکے کے دوران پارلیمان، ملکی سیاسی قیادت اور پوری قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا جس سے دشمن کے عزائم ناکام ہوئے، افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت سے دفاع وطن کو یقینی بنایا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ اور پیشہ وارانہ کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور قومی مؤقف کو عالمی سطح پر مضبوط کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق ہماری افواج کی جرأت، پیشہ وارانہ مہارت اور قومی عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے اور پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

چین کا تیانژو-9 کارگو خلائی جہاز خلائی سٹیشن سے الگ ہو کر آزادانہ پرواز کے مرحلے میں داخل ہو گیا

اگلی پوسٹ

حکومت کا کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ لگانے کا منصوبہ،قابل تجدید توانائی میں اضافہ ہوگا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

حکومت کا کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ لگانے کا منصوبہ،قابل تجدید توانائی میں اضافہ ہوگا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper