اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت موثر رسپانس سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو
خاک میں ملایا۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیرداخلہ نےزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔

