• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے چین کے انسٹیٹیوٹ آف فنانس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے صدر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجیز اور منصوبوں کے عملی اطلاق پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 4, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے چین کے انسٹیٹیوٹ آف فنانس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے صدر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجیز اور منصوبوں کے عملی اطلاق پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائےموسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک سے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف فنانس اینڈ سسٹین ایبلٹی چین کے صدر مسٹر ما جون نے ملاقات کی۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ما جون نے وفاقی وزیر کو چین کے گرین ایکسلریٹر پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی جو 2016 میں 35 جامع پالیسی سفارشات پر مشتمل ایک فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ چین نےاس پروگرام کے تحت دنیا کا سب سے بڑا گرین فنانسنگ نظام قائم کیا ہے جس کا حجم تقریبا7ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔چین اس وقت دنیا میں ہوا اور شمسی توانائی کے آلات کی تقریباً 70 فیصد پیداوار جبکہ عالمی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کا تقریباً 60 فیصد حصہ فراہم کر رہا ہے۔مسٹر ما جون نے وضاحت کی کہ گرین ایکسلریٹر پروگرام کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی، فنانس،کاربن مارکیٹس اور منصوبہ سازی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قابلِ سرمایہ کاری (بینک ایبل) گرین منصوبے تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرزِ عمل سے قابلِ عمل اور تجارتی بنیادوں پر پائیدار موسمیاتی حل سامنے لائے جا سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران مختلف ممالک میں گرین ٹیکنالوجیز اور منصوبوں کے عملی اطلاق پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ان میں بنگلہ دیش میں جوٹ کی لکڑی سے بایوچار کی پیداوار، چین اور ازبکستان میں سمارٹ اور مؤثر آبپاشی نظام، اور ابوظہبی میں پائیدار صحرائی زراعت کے منصوبے شامل ہیں۔اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ جدید اور اختراعی حل کومقامی حالات کے مطابق ڈھالنا اور ان کی مالی پائیداری کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے مسٹر ما جون کو وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کےاقدام "گرین فیلڈز”بارے آگاہ کیا، جس کا مقصد گرین منصوبوں پر کام کرنے والے نوجوان کاروباری افراد کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے منسلک کرنا ہے۔اس اقدام کے ذریعےپاکستان میں گرین انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع پیدا کرنا مقصود ہے۔وفاقی وزیر نے گرین فنانس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عملی، قابلِ توسیع اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ موسمیاتی حل کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سبز اور پائیدار معیشت کی جانب منتقلی کے لیے عالمی تجربات اور شراکت داریوں سے بھرپور استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری

اگلی پوسٹ

محسن نقوی کا اعظم ورسک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام

محسن نقوی کا اعظم ورسک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper