اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):خوارجین کے پاک فوج کی پوسٹ پر ناکام خودکش حملے کے نتیجے میں سات عام شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے
آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے۔پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے سے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچائو ہوا بلکہ حملہ آور خوارجی بھی ہلاک ہو گیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے کہا ہے کہ ناکام خودکش دھماکے میں سات زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا لایا گیا ہے۔
