لاہور (قیصر چوہان ۔اسپورٹس رپورٹر: نمائندہ خصوصی بی بی سی اردو ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہےاور پی ایس ایل 11 کی فاتح بن گئی ہے۔پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح ٹیم بنی ہےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ زلمی نے 9 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔۔پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا تھا جس کو فاتح ٹیم نے 16ویں اوور میں حاصل کر لیا اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نے چھ اور کوشال مینڈس نے نو رنز بنائے۔ بریسویل بھی محض چار رنز بناسکے۔تاہم پھر کھیل کے دوران پشاور زلمی کے آرون ہارڈی نے
56 رنز جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز بنائے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور پی ایس ایل 11 کی فاتح بن گئی ہے۔پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح ٹیم بنی ہے۔پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا تھا جس کو فاتح ٹیم نے 16ویں اوور میں حاصل کر لیا اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نے چھ اور کوشال مینڈس نے نو رنز بنائے۔بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے مطابق بریسویل بھی محض چار رنز بناسکے۔تاہم پھر کھیل کے دوران پشاور زلمی کے آرون ہارڈی نے 56 رنز جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز بنائے۔اس کے بعد صائم ایوب بیٹنگ کرنے آئے اور
اگلے کچھ اوورز تک لگا کہ کنگزمین کسی اچھے ٹوٹل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے، لیکن پانچویں اوور میں کپتان مارنس لبوشین 51 کے مجموعی سکور پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور ان کے بعد کوئی بھی نیا آنے والا بلے باز دیر تک کریز پر ٹک نہیں سکا۔عثمان خان آٹھ، عرفان خان ایک، گلین میکسویل صفر، کوشل پریرا ایک، حسان خان 12، حنین شاہ نو رنز اور عاکف جاوید پانچ رنز پر آؤٹ ہوئے۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے سب سے زیادہ رنز صائم ایوب نے بنائے، وہ 50 گیندوں پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی طرف سے ایرون ہارڈی نے چار، ناہید رانا نے دو اور محمد باسط اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی۔نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)
الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ زلمی نے 9 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کا 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیے گئے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، محمد حارث 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی دوسری وکٹ 7 کے اسکور پر اس وقت گری جب کپتان بابر اعظم شارٹ مارنے کے چکر میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 33 اور چوتھی وکٹ 40 رنز پر گری، کوشال مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تاہم پانچویں
وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایرون ہارڈی نے دباؤ کی صورتحال میں 36 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، وہ 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے وننگ شاٹ فرحان یوسف نے لگایا اور ٹیم کو 9 سال بعد پی ایس ایل ٹائٹل جتوادیا۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ عاکف جاوید اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین مشکلات کا شکار
ہوئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔ 108 پر 9 رنز بنانے والے حنین شاہ اور 123 کے مجموعے پر صائم ایوب جبکہ 129 پر 5 رنز بنانے والے عاکف جاوید آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کےلیے آنے والے صائم ایوب نے شاندار ففٹی بنائی اور 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، ناہید رانا نے 2 جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک ایک وکٹ لی۔پشاور زلمی کے آل راؤنڈر ایرون
ہارڈی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا جبکہ صفیان مقیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دیگر ایوارڈز کی بات کی جائے تو لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار دیے گئے اور انہیں گولڈن بیٹ کے ساتھ ساتھ حنیف محمد کیپ بھی دی گئی۔پشاور زلمی کے فرحان یوسف ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بہترین آل راؤنڈر، پشاور زلمی کے کوشل مینڈس بہترین وکٹ کیپر، حیدرآباد کنگزمین کے حُنین شاہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔آصف یعقوب کو پی ایس ایل الیون کا بہترین امپائر قرار دیا گیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔پشاور زلمی اس میچ میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اتری۔ ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 میچز جیتے اور صرف ایک میں شکست کھائی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔کپتان بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر بھی ہیں، جبکہ کوشل مینڈس کے ساتھ ان کی جوڑی ریکارڈ کے قریب پہنچ چکی ہے۔سپر سنڈے کا سُپر فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے پہلے
رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی۔سوشل میڈیا پر یوں تو فائنل کے حوالے سے دونوں مد مقابل ٹیموں پر بحث جاری تھی تاہم جوں ہی پشاور زلمی کی جیت کا اعلان ہوا شائقین نے پشاور زلمی کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اس دوران بابر اعظم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے لیے اصل جیت بابر اعظم کو پھلتے پھولتے اور ان کا عروج دیکھنا ہے۔ کچھ کھلاڑی صرف ایتھلیٹ نہیں ہوتے بلکہ وہ ہمارے ساتھ موجود جذبات کی طرح ہوتے ہیں۔‘عشرہ راجپوت نامی صارف نے بھی بابر اعظم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’بابر اعظم صرف ایک پلیئر نہیں بلکہ ایموشن ہے۔کچھ کھلاڑی دل میں بس جاتے ہیں اور بابر ان میں سے ایک ہیں۔ ‘حیدرآباد کنگزمین کے بلے بازوں کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر بھی بات چیت کی گئی۔حمزہ خان نامی صارف نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حیدرآباد کنگزمین
کے کھلاڑی فائنل میچ کا دباؤ برداشت نہیں کر پا رہے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ حیدرآباد کی ٹیم غیرضروری رنز اور رن آؤٹس کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ انھیں اس میچ میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پاکستان کی قومی ٹیم کے طرز پر کھیلتی ہوئی نظر آئی ہے۔جہاں حیدرآباد کنگزمین کے بلے بازوں پر تنقید ہوئی وہاں پشاور زلمی کی فیلڈنگ کی بھی سوشل میڈیا صارفین تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔
