• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ‎

پی ایس ایل گیارہ کی شاندار رنگا رنگ اختتامی تقریب ،نامورگلوکاروں کی مسحور کن پرفارمنس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 3, 2026
in انٹرٹینمنٹ‎, پاکستان
0
پی ایس ایل گیارہ کی شاندار رنگا رنگ اختتامی تقریب ،نامورگلوکاروں کی مسحور کن پرفارمنس
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی اسپورٹس رپورٹر):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگزمین کے مابین فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد فائنل میچ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اسٹیڈیم شائقینِ کرکٹ سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا اور ہر طرف جوش و خروش کا سماں دیکھنے کو ملا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ سے قبل ہی اعلان کر دیا تھا کہ فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں ،یہی وجہ تھی کہ قذافی اسٹیڈیم میں ہائوس فل کا منظر پیش آیا۔ شائقین کی بڑی تعداد کے پیش نظر اسٹیڈیم کے دروازے شام 6 بجے کھول دیئے گئے تھے تاکہ تماشائی بروقت اپنی نشستوں تک پہنچ سکیں۔فائنل سے قبل ہونے والی اختتامی تقریب نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔\تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ موسیقی، روشنیوں اور آتشبازی کے حسین امتزاج نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریب کے اختتام کے بعد فائنل میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ حیدرآباد کنگز مین، جو پی ایس ایل کی نئی ٹیم ہے، مارنوس لبوشین کی قیادت میں میدان میں اتری، جبکہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی فتح کے لیے پرعزم دکھائی دیئے۔میچ کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں زبردست ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے حق میں نعرے لگاتے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ فائنل کا یہ بڑا مقابلہ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے، جسے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین بھرپور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت دنیا میں تنہا ہوگیاہے، بریگیڈیئر (ر) حارث نواز

اگلی پوسٹ

پی ایس ایل فائنل11، پشاور زلمی کی حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست: ‘

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پی ایس ایل فائنل11، پشاور زلمی کی حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست: ‘

پی ایس ایل فائنل11، پشاور زلمی کی حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست: ‘

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper