اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پٹرولیم ڈویژن نے یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز سے اب تک پٹرولیم سپلائی چین بغیر کسی تعطل کےبرقرار رکھی گئی ہے، مستقبل میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ایسے منفی پروپپگنڈے کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

