اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابقملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے
لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہنے اور تعاون فراہم کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا

