اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اورگاڑیوں
کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا،پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کادفاع وطن کےلیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنارہا ہے،پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

