اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ کوتباہ جبکہ گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد
پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کاپاک فوج نےبھرپور جواب دیا ہے،پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا،افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا دفاع وطن کےلئے عزم غیرمتزلزل ہے ،دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

