اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے فتح-II میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، فتح-II کی کامیابی پاکستان کے روشن، مضبوط اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ میزائل سسٹم قومی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے جبکہ پاکستان کی
دفاعی صلاحیت میں مسلسل بہتری پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے پاکستان آرمی سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی پیشہ وارانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کی تیاری، صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ ستائش ہے۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فتح-II کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاعی نظام میں جدید پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔

