اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فتح میزائل 2کے کامیاب تجربے
پر مسلح افواج، سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے مسلح افواج سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فتح-II میزائل کا کامیاب تجربہ جدید تکنیکی مہارت اور بڑھتی ہوئی دفاعی خود انحصاری کا واضح مظہر ہے۔ یہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
