کوئٹہ( نمائندہ خصوصی):رکن بلوچستان اسمبلی ۔صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے پاک فوج کی جانب سے "فاتح میزائل” کے کامیاب تجربہ پر اظہار تشکر کیا ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نےکامیاب مشق پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
جدید ایویونکس اور جدید نیوی گیشن ٹیکنالوجی سے لیس” فاتح ٹومیزائل” پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے داعی ہیں لیکن دفاع سے غافل نہیں، فاتح ٹومیزائل 400 کلومیٹر تک انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہپاکستان کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔میزائل فاتح ٹو دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد

