اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پیپلز پارٹی کی رہنما ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اورسندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کی سالگرہ اتوار 26 اپریل کو منائی گئی۔وہ 26 اپریل 1958 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔ فریال تالپور نے
دو مرتبہ یعنی 9 سال تک ضلع نواب شاہ کی ناظمہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ان کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین اور کارکنوں سمیت سیاسی رہنمائوں کی جانب سے بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
