اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں خطے اور دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیرِ اعظم نے
علاقائی چیلنجزکے حل کےلئے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ تمام اہم امور پر فعال، مسلسل اور موثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔
