اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کی شام سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ
خیال کیا اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لئے مکالمے اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے اس ضمن میں پاکستان کی مسلسل کوششوں کے لئے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
