اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کرنے پر جاپان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ انتہائی
گرمجوش اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ-ایران جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کو سہولت فراہم کرنے میں کردار پر میں نے جاپان کی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان-جاپان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

