• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کی سیاسی قیادت نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں اہم و تاریخی کردار ادا کیا ہے، سید مراد علی شاہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 8, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کی سیاسی قیادت نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں اہم و تاریخی کردار ادا کیا ہے، سید مراد علی شاہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاڑکانہ۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی بروقت مداخلت، بہترین سفارتکاری اور حکمت عملی کے باعث لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئی ہیں اور ہم نے اس خطے کو تباہی سے بچا لیا ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ شاید پاکستان کی قیادت نے ذوالفقار علی بھٹو کی خارجہ پالیسی کو پڑھا اور اس پر عمل کیا ہے۔ پاکستان کسی بھی بلاک میں شامل نہیں ہوا بلکہ غیر جانبدار رہتے ہوئے دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس پورے معاملے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایران سے آبنائے ہرمز بند ہونے کے باوجود تیل کے جہازوں کی آمد و رفت کی رعایت حاصل کی اور سعودی عرب کے ساتھ بھی ہر مشکل وقت میں کھڑا رہا، جب سعودی عرب پر بلاجواز حملہ ہوا تو پاکستان نے اس کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرچاہے امریکہ ہو، اسرائیل ہو، عرب ممالک ہوں یا ایران، سب نے پاکستان کی تجاویز پر دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے پاکستان کے عوام کی عزت رکھی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اس مشکل وقت میں بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ہم موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو دو ہزار روپے کا پٹرول دیا جائے گا۔ موٹر سائیکل رجسٹریشن کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رکھے گئے ہیں۔ سندھ حکومت مشکل وقت میں وفاق کے ساتھ کھڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے چار تک کی نوکریوں کا معاملہ مخالف سیاسی جماعتیں عدالت میں لے گئی تھیں، جس سے کچھ وقت ضائع ہوا، تاہم سندھ حکومت نے کیس جیت لیا ہے آئندہ چند دنوں میں جن اضلاع میں عمل مکمل ہو چکا ہے وہاں تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں گے، جیکب آباد میں بھی جلد احکامات جاری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے، جبکہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، اسی لیے ہم 2008 سے مسلسل انتخابات جیت رہے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میم صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، ایم این اے شبیر علی بجارانی، ایم پی اے شیر محمد مگھری اور دیگر رہنما جیکب آباد پہنچے اور سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے اعجاز خان جکھرانی سے ان کے والد احمد خان المعروف میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میر بابل خان جکھرانی کا انتقال ایک بڑا سیاسی خلا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکے گا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پچھلی پوسٹ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ اجلاس میں آمد ،ارکان کا نشستوں پر کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر شاندار استقبال

اگلی پوسٹ

امریکا۔ ایران جنگ بندی کی کامیاب کاوشوں پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ساری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،سردارعتیق احمد خان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
امریکا۔ ایران جنگ بندی کی کامیاب کاوشوں پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ساری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،سردارعتیق احمد خان

امریکا۔ ایران جنگ بندی کی کامیاب کاوشوں پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ساری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،سردارعتیق احمد خان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper