• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد مذاکرات سے جنگ کے شعلے ہمیشہ کیلئے بجھ جائیں گے،سفارتی محاذ پر کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کی یکسوئی اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 8, 2026
in پاکستان
0
اسلام آباد مذاکرات سے جنگ کے شعلے ہمیشہ کیلئے بجھ جائیں گے،سفارتی محاذ پر کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کی یکسوئی اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عارضی جنگ بندی کو تاریخ کا شاندار لمحہ قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات سے جنگ کے شعلے ہمیشہ کیلئے بجھ جائیں گے،ایرانی اور امریکی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے جنگ بندی اور امن کے لیے میری درخواست کو پذیرائی بخشی،سفارتی محاذ پر کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کی یکسوئی اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نےسفارتی محاذ پر عظیم کامیابی سے نوازا ہے،بھائی کو بھائی اور ایک خدا ،ایک رسول اور ایک قرآن کو ماننے والوں کو باہم لڑانے کیلئے اندرونی و بیرونی سازشیں ناکام ہوئیں،آج کا پاکستان بدلہ ہوا پاکستان ہے،پوری دنیا آج پاکستان کو سراہا رہی ہے،جس طرح ہم نے مہنگائی کے قیامت خیز طوفان کا راستہ روکا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاوزیراعظم نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں جب پاکستان کو اللہ تعالی نے اپنی بے پایاں فضل و کرم سے وہ عزت عطا فرمائی ہے کہ اگر کوئی عمر بھر اس کے لیے تگ و دو اور کوشش کرتا رہے تو اللہ تعالی کی مرضی کے بغیر نہیں مل سکتی اس میں سب کی اجتماعی کاوشیں، خلوص ،محنت ،امانت اور دیانت اور سب سے بڑھ کر اپنے مسلمان بھائیوں اور دوست ممالک کے ساتھ جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کوششیں شامل ہیں اس پر اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہیں،پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو اللہ تعالی نے سرخرو کیا ہے، جنگ کے شعلے نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے تھےجنگ شروع ہوئے تقریبا ًایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا تھا اب اس جنگ کے شعلے دو ہفتے کے لیے بجھ گئے ہیں،انشاءاللہ ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے،پارٹنرشپ، خلوص اور نیک نیتی کے ایک نکتے کے اوپر سیاسی وعسکری قیادت یکسو تھی ہے اور رہے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ کے دوران بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی اور فروعی مسائل اٹھا کر خدانخواستہ مختلف مکاتب فکر کے پیروکاروں کو جو ایک خدا، ایک رسول اور ایک کتاب کے ماننے والے ہیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی لیکن اندرونی اور بیرونی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جو عزت و تکریم پاکستان کو ملی ہے یہ صدیوں میں اللہ تعالی کسی کو عطا کرتا ہے یہ ملکی تاریخ میں ایک روشن لمحہ ہے ،ٹوکیو سے لے کر لندن تک اور کاسابلانکا سے لے کے کوالالمپور تک لوگوں اور میڈیا میں پاکستان کے تذکرے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے سے زیادہ عرصے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے دن رات انتھک محنت کی ہے اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی امریکی اور ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہے جس پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امن کے لیے کاوشوں کی یہ ایک ایسی تصویر اور ایسی کہانی ہے کہ جس کو اگر کتابی شکل میں لایا جائے تو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا سبق ہوگا کہ کس طرح مایوسی کی حالت میں بھی مایوس نہیں ہوتے بلکہ اللہ تعالی سے مدد مانگتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی اور امریکی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست کو پذیرائی بخشی اور امن کی خاطر پاکستان کی سنجیدگی اور خلوص کو انہوں نے قبول کیا،ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے دو ہفتے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا،سعودی عرب ،قطر، اومان ، کویت ، ترکیہ، انڈونیشیا مصر، آذربائجان ، متحدہ عرب امارات اور ہمارے عظیم دوست چین سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے امن کاوشوں میں پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ان کی فون پر گفتگو ہوئی اور انڈسٹریل کمپلیکس اور جبیل میں پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ پاکستان کی پوری قوم،قیادت اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور آپ کو ہم کبھی مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے آپ پہ پورا یقین ہے پاکستان اور سعودی عرب دو بھائی اور ایک خاندان ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت میں جو کوآرڈینیشن اور رابطہ اس وقت ہے میں نے اپنے پورے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا،اس کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ نہ صرف مئی 2025 کی جنگ کے ہیرو ہیں بلکہ آج بھی انہوں نے سیاسی قیادت کے شانہ بشانہ قدم کے ساتھ قدم ملا کے دن رات کاوشیں کی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ وقتی طور پر ٹل گئی ہے اور جنگ بندی پہلا قدم ہے مگر ہماری منزل پائیداد اور دیر پا امن اور ترقی اور خوشحالی ہے، میری دعوت پر امریکی اور ایرانی وفود پرسوں پاکستان پہنچ رہے ہیں ان مذاکرات کو اللہ تعالی کامیاب کرے اور ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل جائیں۔وزیراعظم نے کہا چیلنج ایک موقع بھی ہوتا ہےجس طرح ہم نے مہنگائی کے قیامت خیز طوفان کا راستہ روکا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں، ہمارے ہمسایہ ممالک میں پٹرول کے لئے لائنیں لگی ہوئی تھیں اور راشننگ شروع ہو گئی تھی لیکن ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہفتے 55 روپے فی لیٹر بڑھائیں لیکن پھر 129ارب روپے سبسڈی کی مد میں وفاقی حکومت نے برداشت کئے ہیں۔وزیراعظم نے بحرانی صورتحال میں بھرپور معاونت اور رہنمائی پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر قدم پر ان رہنمائی کی۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا ،چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی،وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر ،معاونین خصوصی ،مشیران، اتحادی جماعتوں کے قائدین اور اعلی سرکاری افسران کا بھی تعاون پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ایک بدلا ہوا پاکستان ہے اور یہ کامیابی عام آدمی، ہاری، کسان، مزدور تانگہ بان،دکاندار،سیاستدانوں ،بیواؤں ،یتیموں ،سرکاری افسران سمیت پوری قوم کی کامیابی ہے۔

پچھلی پوسٹ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ اجلاس میں آمد ،ارکان کا نشستوں پر کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر شاندار استقبال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ اجلاس میں آمد ،ارکان کا نشستوں پر کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر شاندار استقبال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی کابینہ اجلاس میں آمد ،ارکان کا نشستوں پر کھڑے ہوکر اور تالیاں بجا کر شاندار استقبال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper