• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حج 2026: پاکستانی عازمین کے ویزوں کا اجرا مکمل، حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 25, 2026
in پاکستان
0
حج 2026: پاکستانی عازمین کے ویزوں کا اجرا مکمل، حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں سرکاری سکیم کے تحت منتخب ہونے والے ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کے ویزوں کی منظوری کے فوری بعد حج پروازوں کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے مقررہ تمام ڈیڈ لائنز کو وقت سے پہلے عبور کرنے کے بعد، اب پاکستان سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت عازمینِ حج کی پہلی پرواز سعودی عرب کے لیے اڑان بھرے گی جبکہ روانگی کا یہ سلسلہ 21 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق امسال حج انتظامات میں غیر معمولی تیزی دکھائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 17 فروری تک بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنے کے فوراً بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہوں، مکتب کی الاٹمنٹ اور ٹرانسپورٹیشن جیسے پیچیدہ مراحل کو حتمی شکل دی گئی۔ویزہ پراسس کی بیک وقت تکمیل اور بدھ کے روز حج پروازوں کے شیڈول کا اجرا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان حج مشن نے سعودی عرب کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تمام انتظامی امور کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا ۔سرکاری سکیم کے تحت51 ہزار 846 خواتین عازمین حجاز مقدس جائیں گی۔حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا ۔جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا ۔مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز سات مئی کو چلے گی ۔پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی ۔پی آئی اے،ائیر بلیو،ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔اسلام آباد سے 129،کراچی 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی ۔کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پرواز روانہ ہوں گی ۔فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے پانچ حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے جائیں۔عازمینِ حج کی سہولت کے لیے وزارت نے ڈیجیٹل نظام کو مزید فعال بناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام عازمین اپنی پرواز، روانگی کے وقت اور متعلقہ ایئرپورٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے "پاک حج 2026” موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ یہ ایپ نہ صرف پروازوں کی تازہ ترین صورتحال فراہم کرے گی بلکہ مکہ اور مدینہ میں رہائش گاہوں کی لوکیشن اور دیگر ضروری اعلانات کے لیے بھی واحد مستند ذریعہ ہوگی۔اس کے علاوہ تمام تفصیلات وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب کر دی گئی ہیں۔وزارتِ مذہبی امور نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ سفرِ حج کی تیاریوں کے سلسلے میں ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی تربیتی پروگرام یا شیڈول میں ممکنہ تبدیلی سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔ حکومتِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایک لاکھ 20 ہزار عازمینِ حج کو سعودی عرب میں بہترین سفری و رہائشی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ مناسکِ حج ادا کر سکیں۔

پچھلی پوسٹ

انجینئر امیر مقام کی حریت رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید جبکہ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

اگلی پوسٹ

این ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
این ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper