• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ملکی غذائی ضروریات متاثر کئے بغیر خلیجی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی برآمد کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 25, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ملکی غذائی ضروریات متاثر کئے بغیر خلیجی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی برآمد کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر خلیجی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی برآمد کے لئے اقدامات تیز کرنے، کراچی اور گوادر سمیت بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس پالیسی میں تاخیر اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی برآمد اور پاکستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آپریشنز کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کے حوالےسے بنائی گئی حکمت عملی اور اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کے حوالےسے تمام متعلقہ محکمے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں جب عالمی سپلائی لائن متاثر ہے، خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر ملک میں وافر مقدار میں موجود اشیائے خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کےلئے تیزی سے کام کیا جائے ، ملکی غذائی ضروریات کےلئے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی اداروں کی سطح پر فیصلہ سازی میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، تاخیر کے مرتکب افراد کی جوابدہی یقینی بنائی جائے گی ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی، گوادر اور دیگر پاکستانی اہم بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمدات کے حوالےسے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برآمدات کے فروغ کے لئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے 40 فوڈ آئٹمز کی برآمد کی منظوری دی ہے ، ان فوڈ آئٹمز میں چاول، خورنی تیل ، چینی، گوشت، پولٹری ، خشک دودھ، ڈیری مصنوعات پھل، سبزیاں وغیرہ شامل ہیں ۔بریفنگ کے مطابق خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے برآمد کنندگان کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے ، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے حوالے سے کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائیگی ، اشیائے خورونوش کی برآمدات کے حوالےسے ہوائی اور بحری اوپن روٹس کو استعمال کیا جائے گا، خلیجی ممالک کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اجلاس اور ویبنارز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ بریفنگ کے مطابق کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہیں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی بھرپور فعال رہیں ، ٹرانس شپمنٹ کی صلاحیت میں اضافے کے لئے آف-ڈاک ٹرمینلز پر بھی ٹرانس شپمنٹ ہینڈلنگ کی اجازت دی گئی جس کے لئے کسٹمز قوانین میں ضروری ترامیم کر دی گئیں، بندرگاہوں پر نقل و حمل کے حوالے سے عائد نرخ 60 فیصد تک کم کر دیے گئے ہیں ، بندرگاہوں پر ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن ڈیسکس فعال کر دیے گئے ہیں اور خام تیل لانے والے بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر ترجیحی بنیادوں پر لنگر انداز کرایا جا رہا ہے ۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم آزادکشمیر نے حویلی کہوٹہ ہالن جنوبی میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اگلی پوسٹ

آسیہ اندرابی کو عمرقید کی سزا سناناجابرانہ اقدام ہے،مشعال ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آسیہ اندرابی کو عمرقید کی سزا سناناجابرانہ اقدام ہے،مشعال ملک

آسیہ اندرابی کو عمرقید کی سزا سناناجابرانہ اقدام ہے،مشعال ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper