لودھراں(رانا کلیم )لودھراں آدم واہن کے قریب تیز گام ایکسپریس حادثہ میں سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تیز گام ایکسپریس ٹرین کراچی سے ا رہی تھی، ڈبوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے سات ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیںحادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں
سنائی دیں مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔دریں اثنا ڈی ایچ کیولودھراں۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی حسن رانا نے زخمیوں کی تفصیلات شیئر کردیں۔۔معمولی زخمیوں میں خالد ولد احمد،عبدالمجید ولد اسحاق،عابد ٹرین گارڈ، جمیل ولد محمد سیف، عزیزالرحمن،سرداد دلہادی کو طبی امداد کی دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،ڈی ایم ایسعباد علی ولد نواب
علی اور فرزانہ ہیڈ ودیگر انجری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹر علی حسن رانا کے مطابق لودھراں۔ریسکیو1122کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال لائے گئے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،ڈی اہم ایس کے مطابق لودھراں۔زخمیوں کی مرہم پٹی کے ساتھ ایکسرے،سٹی سکین بھی بروقت کیا گیا، لودھراں ڈی ایچ کیو میں زیرعلاج زخمیوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
