• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

امن اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کی مکمل بیخ کُنی کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 24, 2026
in پاکستان
0
امن اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کی مکمل بیخ کُنی کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نواب شاہ۔( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ہی مسلمانوں کا علیحدہ وطن معرض وجود میں آیا ۔ حالات نے ثابت کیا کہ قائداعظم اور مسلم قیادت کا علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ تھا۔ دہشت گردی کی سرپرستی اور بھارت یا اس کے گماشتہ عناصر کے ذریعے اپنے امن اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کی مکمل بیخ کُنی کریں گے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج ہی کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی اور ایک علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا جہاں وہ اسلامی اقدار کے مطابق آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزار سکیں۔آج ہم اپنے بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد ویکجہتی سب سے اہم عنصر ہے۔ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے باہمی تعاون، محنت اور صلاحیت کے ذریعے ان مشکلات پر قابو پایا اور ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ہم نے ریاستی ادارے قائم کیے، اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیر روا یتی جنگ لڑی اور قدرتی آفات کے دوران ایثار اور باہمی تعاون کی روشن مثالیں قائم کیں۔ صدر نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال مئی میں معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بے خوفی سے مقابلہ کیا اور اسے ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔آج بھی ہمیں داخلی محاذ اور بیرونی سرحدوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ بُنیانُ مرصوص کی طرح آپریشن غضب للحق نے بھی نمایاں اور مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر غیر قانونی مسلط ٹولے کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ ہم فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان یا کسی بھی دوسرے گروہ کو افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کا موقع نہیں دیں گے۔ہم دہشت گردی کی سرپرستی اور بھارت یا اس کے گماشتہ عناصر کے ذریعے اپنے امن اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کی بھی مکمل بیخ کُنی کریں گے تا کہ ہماری بستیاں اور سرحدیں محفوظ ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں، آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں، ہندوتواکی سرپرستی اور بھارت میں بالخصوص مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا نارواسلوک اس بات کا ثبوت ہے کہ قائداعظم اور مسلم قیادت کا علیحدہ وطن کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ تھا۔انہوں نے تنازعۂ کشمیر کو تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انہیں خودارادیت کا حق دلوانے کے لیے بھارت پر زور دے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو آگے بڑھ کر ہمارے فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے مظالم کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا جو مسلمہ دو ریاستی حل اور پُرامن بقائےباہمی کے تحت باوقار اور پُرامن زندگی گزارنے کے حق دار ہیں۔اسی طرح ہم مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا ہو گا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں، جمہوری اداروں کو مضبوط کریں، عدم مساوات کو کم کریں، خواتین کو بااختیار بنائیں، سیاسی و معاشی استحکام کو فروغ دیں اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے ناسور کا خاتمہ کریں۔ہم ماضی میں اپنے اہداف حاصل کرتے آئے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز پر بھی قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم وہ روشن اصول ہیں جن پر کاربند ہو کر ہم پاکستان کو اور بھی مضبوط اور خوشحال بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے دعوت دی کہ آیئے اپنے قومی ہیروز، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان میں جاپان کے سفیراکاماتسو شوئیچی کا یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام، نیک خواہشات کا اظہار

اگلی پوسٹ

پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper