اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پاکستان میں جاپان کے سفیراکاماتسو شوئیچی نے پیر کو یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر ملک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب تاریخی یوم پاکستان کی یاد منا رہے ہیں،
میں اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی قیادت اور عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم دن پر آئیے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی تجدید کریں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جاپان ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان مبارک ہو اور جاپان پاکستان دوستی زندہ باد۔
