نواب شاہ ( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے آبائی شہر نوابشاہ میں عید کا مصروف دن گزارا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زرداری ہاؤس نواب شاہ میں منتخب نمائندوں اور معززین نے ان سے
ملاقاتیں کیں۔ صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، ضیاء الحسن لنجار، شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، علی حسن زرداری، اسماعیل راہو سمیت صوبائی اسمبلی کے ارکان ڈاکٹر بہادر ڈاہری، شیر محمد مغیری، پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور معززین نے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔صدر
مملکت آصف علی زرداری نے بھی منتخب نمائندوں اور عمائدین کو عید کی مبارک باد دی اور اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور عوام سے روابط کو بڑھائیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دیں۔
