کراچی ( خصوصی رپورٹ) پاکستانی سے عمرے کی آڑ میں حجاز مقدس میں جا کر جسم فروشی کے مکروہ دھندے کرنےمیں ملوث گروہ کراچی میں گرفتار ہوگیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے حکام کے مطابق چند ہفتے قبل کراچی میں ایف آئی اے نے ائیرپورٹ سے 2 ایسی خواتین کو پکڑا جنہیں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا ان دونوں خواتین کے انکشافات ایک جیسے
تھے انکشاف کے مطابق کراچی میں ایک خاتون سے بازار میں ملاقات ہوئی جس نے مفت عمرہ کرانے کی پیشکش کی اور ساتھ خرچہ بھی دینے کا وعدہ کیا ، بقول اس خاتون کے وہ سب اللہ کی رضا کے لیے کرتی ہے ، دونوں خواتین کو مختلف اوقات میں یہ نائیکہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب لے گئی وہاں عمرہ بھی کروایا اور اسکے بعد مدینہ میں ہی ایک مکان میں دھندہ کروایا ،
گاہک بھی زیادہ تر پاکستانی یا بھارتی ہوتے ،ایک خاتون اس کام سے جلد تنگ آگئی ،اس نے انکار کیا تو نائیکہ نے صاف کہہ دیا تم پر اتنے لاکھ خرچہ کیا ہے وہ پورا کردو اور چلی جانا ،اگر جلدی ہے تو زیادہ سے زیادہ کام کرو ۔۔۔پھر اہل علاقہ کی شکایت پر ان خواتین کو ڈیپورٹ کیا گیا جہاں یہ ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئیں اور ایک خصوصی ٹیم نے ان سے سب کچھ اگلوا لیا ۔

