اسلام آباد ۔کراچی کویٹہ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کے صدر و صوبائی اسمبلی کی ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ نے ڈسٹرکٹ دکی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں پانچ ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر انہیں
گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہےمحترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہےمحترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں مگر ایسی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین

