• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز

ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، امریکی صدر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 17, 2026
in انٹرنیشنل افیئرز
0
ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، امریکی صدر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدرسے جب پوچھا گیا کہ چونکہ آپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوجی طاقت کو تباہ کر دیا گیا ہے تو کیا اس کے خلاف جاری جنگ اس ہفتے ختم ہو سکتی ہے۔اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ’ہاں، بالکل‘، لیکن جب پوچھا گیا کہ کیا جنگ واقعی اس ہفتے ختم ہو جائے گی تو انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا لیکن جلد ہی ختم ہو جائے گی اور زیادہ دیر نہیں لگے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ان کے لیے ضروری تھا اور جنگ کے بعد دنیا زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔ٹرمپ نے B-2 بمبار طیارے کا ماڈل اٹھایا اور کہا کہ اگر انھوں نے گزشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کا حکم نہ دیا ہوتا تواس کے پاس اب تک جوہری ہتھیار موجود ہوتے،ان حملوں میں B-2 بمبار طیارے استعمال کیے گئے تھے جنھیں امریکا نے ’مڈنائٹ ہیمر‘ کا کوڈ نام دیا تھا۔امریکی صدرنے کہا کہ اگر ہم نے یہ نہ کیا ہوتا تو ایک ایٹمی جنگ یا تیسری عالمی جنگ شروع ہو جاتی،ایران کے پاس اب صرف تقریباً 8 فیصد میزائل اور چند حملہ آور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے انھیں شدید مایوس کیا ہے کیونکہ انھوں نے ایران کے خلاف امریکی جنگ میں تعاون نہیں کیا،بالخصوص نیٹو ممالک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر سے بات کی تھی جو پہلے ہچکچائے لیکن بعد میں کچھ مدد کی پیشکش کی لیکن میں نے کہا کہ مجھے آپ کے ایئرکرافٹ کیریئرز کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم پہلے ہی جنگ جیت چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ممالک امریکا کے منصوبے میں مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جا سکے کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے ان ممالک کی نشاندہی نہیں کی لیکن کہا کہ جنوبی کوریا، جاپان اور چین جیسے ممالک کو بھی امریکاکی مدد کرنی چاہیے۔امریکی صدر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے سے ایک ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہر ملک پر میزائل داغ رہا ہے۔قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران ایران میں جاری جنگ کے حوالے سے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوجی صلاحیت تباہ کر دی گئی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں اب تک 7 ہزار اہداف کو نشانہ بنا چکے اور 100 سے زیادہ بحری جہازوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل وہ کر رہے ہیں جو برسوں پہلے ہو جانا چاہیے تھے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے پیر کو ایسی تین تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں میزائل اور ڈرون بنائے جا رہے تھے۔صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی صلاحیت کو بری طرح نقصان پہنچا رہا ہے، ہم ایران کو ٹھکانے لگا چکے ، دیگر ممالک کو چاہیے کو وہ آگے آئیں اور آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے مدد فراہم کریں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ متعدد ممالک ان کی مدد کے لیے آگے آر ہے ہیں، تاہم انہوں نے ان ملکوں کے نام لینے سے اجتناب کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے نام لینا چاہوں گا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا چاہیں گے یا نہیں کیونکہ شاید وہ اس جنگ میں نشانہ نہیں بننا چاہیں گے۔

پچھلی پوسٹ

دشمن بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں مگر سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی:محترمہ فرح عظیم شاہ

اگلی پوسٹ

چین ماسٹر اسٹروک: امریکی ‘اسٹیلتھ’ بمبار طیارے بے نقاب :پینٹاگون کی نیندیں اڑا گئیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چین ماسٹر اسٹروک: امریکی ‘اسٹیلتھ’ بمبار طیارے بے نقاب :پینٹاگون کی نیندیں اڑا گئیں

چین ماسٹر اسٹروک: امریکی 'اسٹیلتھ' بمبار طیارے بے نقاب :پینٹاگون کی نیندیں اڑا گئیں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper