اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو قائم مقام امریکی ناظم الامور زیکرے ہرکینرائیڈر سے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ
تعلقات اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔
