اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسیت فوزیہ وقار سے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے وفد نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے وفد کا پرتپاک استقبال
کیا گیا۔ وفد میں مجلس عاملہ کے اراکین فرحت اللہ بابر، سعدیہ بخاری اور کمپلینٹ آفیسر سماتا عالم شامل تھیں۔ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے فروغ، آئینی آزادیوں کے تحفظ اور کمزور طبقات کی شمولیت کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے ہراسیت کے خاتمے اور وقار کارگاہ کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
