• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات، باہمی احترام، امن اور خوشحالی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینٹ پیٹرک ڈے پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 16, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات، باہمی احترام، امن اور خوشحالی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینٹ پیٹرک ڈے پر پیغام
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر آئرلینڈ کی صدر کیتھرین کونولی اور آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات، باہمی احترام، امن اور خوشحالی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ پیٹرک ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن آئرلینڈ کے لوگوں اور دنیا بھر میں آئرش کمیونٹیز کےلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ تاریخ، عقیدے اور روایات کو منانے اور امن، درگزر اور سخاوت کی اقدار کو برقرار رکھنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس دن کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور اس کے جذبے کو اپناتے ہوئے آئرش ثقافت اور ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اگرچہ اس دن کو موسیقی، خوشیوں اور آئرش روایات کی گرمجوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ان تقریبات سے باہر کی دنیا دکھ اور تکالیف کا شکار ہے۔پورے مغربی ایشیا میں لاکھوں خاندان مسلط شدہ جنگ کی وجہ سے موت، تباہی اور بربادی کا سامنا کررہے ہیں جبکہ ان کے گھر، کام کی جگہیں اور زرعی میدان تباہ ہوچکے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سینٹ پیٹرک کی اپنی زندگی کی کہانی صرف عقیدے کی داستان نہیں بلکہ تبدیلی، شفاء اور مفاہمت کی علامت بھی ہے۔ سینٹ پیٹرک جنہوں نے قید و بند اور سختیوں کا سامنا کیا، بعد ازاں انتقام کے بجائے معافی اور امید کا پیغام لے کر واپس آئے۔ اس مشکل وقت میں ان کی میراث ہمیں یہ بتاتی ہے کہ انسانیت کا اصل امتحان یہ نہیں کہ ہم کتنی جانفشانی سے لڑتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم کتنی ہمت کے ساتھ امن کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، مکالمے، سفارت کاری اور ہر انسانی جان کے وقار کےلئے اپنی وابستگی کی تجدید کرنے کی ترغیب دے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آئرلینڈ کثیرالجہتی اور امن کےلئے پرعزم ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام، امن اور خوشحالی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آئرلینڈ کی صدر اور آئرش عوام کے لیے سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پچھلی پوسٹ

صدر آصف علی زرداری کا رحیم یار خان میں نجی ادائیگی مقام پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اگلی پوسٹ

وارسک فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) میں 36 ویں کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وارسک فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) میں 36 ویں کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

وارسک فرنٹیئر کور سینٹر (نارتھ) میں 36 ویں کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper