• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ عوام پر بھاری بوجھ — سرکاری مفت پیٹرول سہولت فوری ختم کی جائے، الیکٹرک وہیکلز، سولر اور ونڈ انرجی کو ترجیح دی جائے۔کوکب اقبال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 9, 2026
in پاکستان
0
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ عوام پر بھاری بوجھ — سرکاری مفت پیٹرول سہولت فوری ختم کی جائے، الیکٹرک وہیکلز، سولر اور ونڈ انرجی کو ترجیح دی جائے۔کوکب اقبال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی)کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے باوجود حکومت کی جانب سے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام پر بلاجواز بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ضرور آیا ہے، تاہم دنیا کے کئی بڑے ممالک جیسے چین، بھارت اور جاپان اپنی ضروریات کا بڑا حصہ آبنائے ہرمز کے راستے حاصل کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ان ممالک نے فوری طور پر عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے صورتحال کا محتاط جائزہ لیا ہے۔کوکب اقبال نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھی تقریباً 28 دن کا پیٹرولیم ذخیرہ موجود ہے جو پہلے سے خریدی گئی قیمتوں پر دستیاب ہے۔ ایسے حالات میں فی لیٹر قیمت میں بڑا اضافہ کرنا عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ اگر موجودہ اضافے کے اثرات کا تخمینہ لگایا جائے تو اس سے قومی سطح پر سینکڑوں ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر منتقل ہو جاتا ہے، جو کسی صورت مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عالمی حالات کو جواز بنا کر عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے داخلی اصلاحات پر توجہ دے اور پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں غیر ضروری سرکاری اخراجات کو فوری طور پر کم کرے۔چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے شدید مطالبہ کیا کہ:• تمام سرکاری اداروں، افسران اور مراعات یافتہ طبقات کو دی جانے والی مفت پیٹرول کی سہولت فوری طور پر ختم کی جائے۔• حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے پیٹرولیم کوٹہ اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی لگائی جائے۔• پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو شفاف اور عوام کے سامنے واضح کیا جائے۔کوکب اقبال نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل توانائی کے ذرائع کو فوری ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکٹرک وہیکلز (Electric Vehicles) کے فروغ کے لیے ان پر عائد تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو مکمل طور پر ختم (Zero Duty) کیا جائے تاکہ عوام سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف راغب ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سولر انرجی کو قومی سطح پر ٹاپ ترجیح دی جائے اور سولر پینلز، انورٹرز اور متعلقہ آلات کو عوام کے لیے مکمل طور پر ڈیوٹی فری قرار دیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو عوام اور صنعتوں کو سولر توانائی کے استعمال کے لیے خصوصی مراعات اور سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔کوکب اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ونڈ انرجی کے متعدد منصوبے پہلے ہی قائم ہیں اور ان کی استعداد کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو سستی اور ماحول دوست توانائی فراہم کی جا سکے اور پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے تو ضروری ہے کہ سب سے پہلے حکمران طبقہ خود قربانی دے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اس لیے مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ریلیف فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فوری نظرِثانی کی جائے اور متبادل توانائی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

ہماری مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی قوت، حوصلے، قیادت اور گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

اگلی پوسٹ

کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں فیصل ممتاز راٹھور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں فیصل ممتاز راٹھور

کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں فیصل ممتاز راٹھور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper