• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 7, 2026
in پاکستان
0
امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی) امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یومِ وفات آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اہلسنّت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ علم، تقویٰ، عبادت اور دینِ اسلام کی خدمت کا عظیم نمونہ تھیں اور آپؓ کی حیاتِ مبارکہ امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، صدر اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نواز حنفی، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن علامہ تاج محمد حنفی، سینئر رہنما مولانا محی الدین شاہ الحسینی اور ترجمان کراچی ڈویژن مولانا عمر معاویہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ نے 17 رمضان المبارک 58 ہجری بروز منگل 66 سال کی عمر میں دارِ فانی سے پردہ فرمایا۔ آپؓ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زوجۂ مطہرہ تھیں اور آپؓ کو “صدیقہ” اور “امّ المؤمنین” کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے، جبکہ نبی کریم ﷺ آپؓ کو “بنت الصدیق” اور محبت سے “حمیرا” کے لقب سے بھی پکارتے تھے۔رہنماؤں نے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ علمِ حدیث اور فقہ میں بلند مقام رکھتی تھیں اور آپؓ نے ہزاروں احادیثِ مبارکہ روایت کیں۔ آپؓ نے امتِ مسلمہ کی علمی و دینی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا اور آپؓ کی علمی خدمات تاریخِ اسلام کا روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کی سیرت خواتینِ اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپؓ نے علم، تقویٰ، عبادت اور دین کی خدمت کے ذریعے امت کو وہ رہنمائی فراہم کی جو قیامت تک مسلمانوں کے لیے باعثِ ہدایت رہے گی۔رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں ازواجِ مطہراتؓ اور صحابۂ کرامؓ کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں اتحاد، اخوت اور دینی اقدار کو فروغ دیا جا سکے اور امتِ مسلمہ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کریں اور دینِ اسلام کی سربلندی، اتحادِ امت اور استحکامِ پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

پچھلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام

اگلی پوسٹ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب ، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب ، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب ، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper