• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 7, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں یتیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ہر سال رمضان المبارک میں اسلامی دنیا میں یتیموں کا دن مناتی ہے، ایوانِ صدر میں ہفتہ کو اسی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دن یتیموں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بیداری بڑھانے، سماجی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں کمزور بچوں کی جامع دیکھ بھال، تعلیم اور تحفظ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بچوں کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے یتیم بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر آپ کا گھر ہے، آپ جب یہاں آتے ہیں تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ صدر مملکت نے بچوں کو کہا کہ آپ کے لیے ٹیبلٹس کا تحفہ ہے، یہ پڑھائی کے حوالے سے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔صدر مملکت نے کہا کہ یتیم بچوں کو مستقل میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور ان کے لیے اسکالرشپ مختص کیے جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معماروں سے ملکر خوشی ہوئی اور میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ صدر نے خطے کی صورتحال کی بہتری اور پاکستان کے امن کے لیے دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب اور دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یتیم بچوں کی ایوانِ صدر میں میزبانی اور حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے خوابوں کی تکمیل اور مستقبل کی تعمیر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرفن کیئر فورم ایک لاکھ سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کررہا ہے، صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر یتیم بچوں میں ٹیبلٹس سمیت تحائف تقسیم کیے۔

پچھلی پوسٹ

ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،جنگیں تنازعات کا حل نہیں، پاکستان قیام امن کیلئے اقوام عالم میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

امّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper