راولپنڈی۔( نمائندہ خصوصی):چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والے سکیورٹی صورتحال کی سنگینی پر تبادلہ خیال کیا اور سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے دائرہ کار میں انہیں روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بات کی۔اس
بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی سلامتی اور استحکام کی کوششوں کو کمزور کرتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو محدود کر دیتی ہے۔دونوں فریقوں نے امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران حکمت اور بصیرت کا مظاہرہ کرے گا تاکہ کوئی غلط اندازہ نہ ہو اور بحران کے پرامن حل کی کوشش کرنے والے دوست ممالک کے ہاتھ مضبوط ہوں۔

