لاہور( نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب انفورسیمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) متحرک ہوگئی ہے-
ناجائزمنافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیاہے،ملوث پمپس فوری سیل، لائسنس منسوخ ہوں گے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ کی ہدایت کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیاہے-کہا گیا کہ پٹرول مافیا کے گرد پنجاب حکومت نے فولادی شکنجہ تیارکرلیا ہے-پنجاب میں گلف ریجن کی جنگ کا بہانہ بنا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاے گی-پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں -پٹرولیم مصنوعات سے متعلق قیاس آرائیوں پر حکومت پنجاب نے سخت انتباہ کیا کہ مصنوعی قلت کا شوشہ چھوڑنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا-
