• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سماجی انصاف کےعالمی دن کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 20, 2026
in پاکستان
0
حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سماجی انصاف کےعالمی دن کے موقع پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی انصاف کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل (جمعہ کو) منائے جانے والے سماجی انصاف کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور عالمی برادری بھرپور انداز میں اس مثبت معاشرتی پہلو کے ساتھ اپنی وابستگی اور اس کے فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، اس سال یہ عالمی دن ’’شمولیت کو بااختیار بنانا: سماجی انصاف میں حائل خلیج کو ختم کرنا‘‘ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔یہ موضوع اس تصور کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ حکومتی سطح پر جامع پالیسی سازی اور انفرادی سطح پرتمام اکائیوں کی بامعنی شمولیت ہی مضبوط سماجی تحفظ کے نظام کی ضامن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سماجی انصاف محض ایک خواہش نہیں بلکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومت پر عزم ہے کہ معاشرتی اساس ایسی مثبت اقداد پر استوار کی جائیں جو حقوق کی عوامی آگاہی، انتظامی سطح پر اس کا مکمل ادراک اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی انصاف اور معاشرتی عدل اس بات کا متقاضی ہے کہ ہر شہری کو بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و عقائد ،مساوی شہری مواقع اور باوقار زندگی گزارنے کے یکساں وسائل میسر ہوں۔ اسی احساس ذمہ داری میں پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار عالمی رکن کی حیثیت سے سماجی انصاف کے فروغ، انسانی حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کی ہرممکن تعاون اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ پاکستان عالمی اعلامیہ برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان میں درج بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غربت کے خاتمے، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سب کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔ہماری حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی تناظر میں اڑان پاکستان، قومی اقتصادی تبدیلی منصوبہ (2024ء تا 2029ء)اور نوجوانوں کے لئے ہنر اور تعلیمی مواقع کے خصوصی پروگرامز حکومت کی جانب سے اہم اقدامات ہیں۔ وزیر اعظم نے اس اہم دن کے موقع پر تمام متعلقہ فریقین بشمول صوبائی حکومتوں ، سول سوسائٹی، سرکاری و نجی شعبوں، سماجی رہنمائوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ آئیں باہمی تعاون سے اپنے معاشرے میں سماجی عدل و انصاف، اتحاد و یگانگت، ایثار و رواداری جیسی مثبت اقداروں کے فروغ کے لیےکام کریں تاکہ معاشرتی امتیاز اور ناہمواریوں کی ہر شکل کا خاتمہ کر سکیں۔

پچھلی پوسٹ

صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دیرپا اور موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اگلی پوسٹ

معاشرے میں سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
معاشرے میں سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز

معاشرے میں سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper