• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دیرپا اور موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 20, 2026
in پاکستان
0
صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دیرپا اور موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ۔ ( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینا خورشید عالم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز، ماحولیاتی خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو مزید موثر بنانے، وسائل کی فراہمی اور تکنیکی معاونت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑا اور سنجیدہ چیلنج ہے جس کے اثرات بلوچستان میں زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دیرپا اور موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پہلا کلائمیٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور متاثرہ علاقوں میں عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ صوبے کو سیلاب، خشک سالی اور دیگر ماحولیاتی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے جامع پالیسی سازی اور مربوط عملی اقدامات ناگزیر ہیں ۔میر سرفراز بگٹی نے اس امر کی نشاندہی کی کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بلوچستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سب سے زیادہ اسی صوبے کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں جس کے لیے بین الصوبائی اور وفاقی سطح پر موثر تعاون کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینا خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کلائمیٹ چینج پالیسی کے تحت خواتین اور پسماندہ طبقات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ایک مثبت اور دور رس اقدام ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی طور پر محفوظ اور پائیدار صوبہ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

پچھلی پوسٹ

لاہور ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی،منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اگلی پوسٹ

حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سماجی انصاف کےعالمی دن کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سماجی انصاف کےعالمی دن کے موقع پر پیغام

حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پسماندہ طبقات کی معاونت کرنے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سماجی انصاف کےعالمی دن کے موقع پر پیغام

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper