اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں پہلا روزہ کل (جمعرات،
19 فروری 2026ء کو) ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اسلام آباد سمیت رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی مرکزی مقامات پر چاند دیکھا۔وزارت
مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر No. F. 2(3)/DD (Q)/2019 کے مطابق ملک کے مختلف حصوں س چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔اس اعلان کے ساتھ ہی ملک
بھر کی مساجد میں بدھ کی رات سے نماز تراویح کا اہتمام شروع ہوگیا۔ملک بھر میں عوام کل (جمعرات کو) پہلا روزہ رکھیں گے۔
