• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

رمضان المبارک ہمیں تقویٰ، صبر، ایثار اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 18, 2026
in پاکستان
0
رمضان المبارک ہمیں تقویٰ، صبر، ایثار اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک پوری امت مسلمہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا عظیم مہینہ ہے، رمضان المبارک ہمیں تقویٰ، صبر، ایثار اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتا ہے اور ہماری انفرادی و اجتماعی زندگیوں میں اصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: ’’يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُون‘‘ (سورۃ البقرہ: 183) ترجمہ: ’’اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ والے بنو۔‘‘ صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ نفس کی تربیت، کردار کی پاکیزگی اور احساس ذمہ داری کا عملی اظہار ہے، یہ مہینہ ہمیں صبر، شکر، درگزر اور محتاجوں و کمزوروں کے ساتھ ہمدردی کا سبق دیتا ہے جس کے بغیر ایک صالح اور فلاحی معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے، نماز کی پابندی، دعا اور ذکر الٰہی کے ذریعے اپنی روحانی زندگی کو سنوارنے کا پیغام دیتا ہے، یہ مہینہ ہمیں باہمی اخوت، برداشت اور اتحاد کو فروغ دینے اور معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی شعور بیدار کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مقدس مہینے کے موقع پر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی عملی زندگیوں میں سچائی، دیانتداری، عدل و انصاف اور خدمت خلق کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان کو مختلف سماجی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، رمضان المبارک ہمیں امید، صبر اور اجتماعی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، یہ مہینہ ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد اور اجتماعی بھلائی کو ترجیح دیں ، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں رمضان المبارک کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی سے نوازے اور ہماری عبادات، دعائوں اور نیک اعمال کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کل جمعرات (19 فروری کو) ہوگا

اگلی پوسٹ

رمضان المبارک رحمت، بخشش اور قربتِ الٰہی کا پیغام لے کر آتا ہے، گورنر سندھ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
رمضان المبارک رحمت، بخشش اور قربتِ الٰہی کا پیغام لے کر آتا ہے، گورنر سندھ

رمضان المبارک رحمت، بخشش اور قربتِ الٰہی کا پیغام لے کر آتا ہے، گورنر سندھ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper