اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.923ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020سے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ مجموعی طورپر 11.923ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا،جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل
اکائونٹس کے زریعہ ترسیلات زرکاحجم 216ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ اب تک ملک میں مجموعی طورپر1.695ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سرمایہ کاری کاحجم 72ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 518ملین ڈالر،نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.063ارب ڈالراورسٹاک ایکسچینج میں 114ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔
