• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سحر و افطار کے وقت کسی بھی علاقے بشمول نقصان والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائے گی، سردار اویس لغاری اور علی پرویز ملک کی مشترکہ پریس کانفرنس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 18, 2026
in پاکستان
0
سحر و افطار کے وقت کسی بھی علاقے بشمول نقصان والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائے گی، سردار اویس لغاری اور علی پرویز ملک کی مشترکہ پریس کانفرنس
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکیج اور اہم اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، سحر اور افطار کے وقت کسی بھی علاقے بشمول نقصان والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، تمام فیڈرز کی مانیٹرنگ کے لئے جدید نظام فعال ہے، سحری اور افطاری کے وقت گیس پریشر برقرار رکھنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن نے رمضان المبارک میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی سہولت کے پیشِ نظر وزیراعظم کی خواہش ہے کہ یوٹیلیٹی سروسز بالخصوص بجلی کی فراہمی بروقت اور مکمل طور پر یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کسی بھی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، سوائے اس صورت کے کہ خدانخواستہ کوئی بڑا فالٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہائی لاس فیڈرز پر ہونے والی اکنامک لوڈشیڈنگ بھی سحری اور افطار کے وقت نہیں ہوگی اور پورے پاکستان میں ان اوقات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اویس لغاری نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پی آئی ٹی سی میں ایکسپریشن کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام فیڈرز کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 نمبر پر رابطہ کریں جسے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں عبادت کی توفیق عطا فرمائے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے رمضان المبارک کی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں گیس فراہمی میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی، صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر برقرار رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، بروقت اقدامات کے باعث اس سال پچھلی سردیوں کے مقابلے میں گیس سپلائی بہت بہتر رہی، عوامی سہولت کے پیش نظر اضافی گیس کا بھی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ہیڈ آفسز میں سچویشن رومز قائم کر دیئے گئے ہیں، ریجنل دفاتر کو نیٹ ورک مانیٹرنگ بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے شکایات کے اندراج کا نظام مکمل فعال ہے، عوام گیس سے متعلق شکایات 1199 ہیلپ لائن کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں، ایم ڈیز خود شکایات کے ازالے کی نگرانی کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے اطمینان کے لئے روبو کال سسٹم کے ذریعے شکایات کے حل کی تصدیق کی جائے گی، شہری مسئلہ حل نہ ہونے پر ’’غیر مطمئن‘‘ بٹن دبا کر رپورٹ درج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مل کر پاکستان کو پائیدار ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن کی کوشش ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور یہی موجودہ حکومت کا نظریہ ہے جس کے تحت مشکل ترین حالات میں بھی عوامی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی قابو میں ہے، ایندھن دستیاب ہے اور مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کو پائیدار اور جامع ترقی کے سفر پر گامزن کیا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

بھارت سے شکست پر فوکس کم نہیں، ہمارا مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے،سابق کرکٹرز بھی وہ نہیں کرسکے جو ہم نے کر دکھایا ہے،شاداب خان

اگلی پوسٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک کی آمدسے قبل پنجاب کا قریہ قریہ شہر شہر سجا دیا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک کی آمدسے قبل پنجاب کا قریہ قریہ شہر شہر سجا دیا گیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک کی آمدسے قبل پنجاب کا قریہ قریہ شہر شہر سجا دیا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper