لاہور ( نمائندہ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک کی آمدسے قبل پنجاب کا قریہ قریہ شہر شہر سجا دیا گیا۔ راولپنڈی میں استقبال رمضان کی پرنور تیاریاں کی گئی ہیں۔ ”رمضان نگہبان“ کے نیون سائن جگمگا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ہر بڑی شاہراہ، مارکیٹ اور چوراہوں پر چراغاں کر دیا گیا ہے۔ روڈز کے اطراف
میں گرین بیلٹ پر رنگ برنگ روشنیاں سے سجادیا گیا ہے۔ سڑکوں کے کنارے پول پر اللہ تعالیٰ کے نام روشن و تاباں کیے گئے ہیں۔ ہر بڑی سڑک کے کنارے درختوں میں کلر فل لائٹنگ لگانے سے خوبصورت منظر پیش ہورہاہے۔ مارکیٹوں کے داخلی راستوں پر رمضان المبارک تھیم پر محرابی لائٹنگ لگائی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چکوال،تلہ گنگ میں رمضان المبارک کی آمد پر گلیاں،بازار اور روڈزکو سجا دیا گیا ہے۔نگہبان رمضان بازار اور نگہباں دسترخوان میں روشن آرائشی
محرابیں عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔ اٹک، نو شہرہ/خوشاب،میانوالی اورفیصل آباد میں استقبال رمضان پر بازاروں کی سج دھج بھی عروج پر ہے۔ بہاولپور، ننکانہ صاحب،سرگودھا،وہاڑی،گجرات اور مظفر گڑھ میں بھی رنگ برنگ روشنیاں رمضان المبارک کی رونقیں مزید بڑھانے لگیں۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، راجن پور، ڈی جی خان بہاولپور،بہاولنگر،ساہیوال، پاکپتن کو بھی رمضان کی آمد سے قبل برقی قمقموں اور لائٹنگ سے سجا دیا گیا ہے۔ رمضان المبارک میں مری کی بل کھاتی سڑکیں بھی روشنی میں مزید روشن ہوگئی ہیں۔ مختلف شہروں میں رمضان کی آمد پر ریڑھی بازاروں میں بھی لائٹنگ کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے قائم کردہ سہولت بازاروں اور رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی سے عوام میں رمضان کی خوشی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
