راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) ۔باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ شب ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے خـودکـش دھـمـاکے میں پاک فوج کے سپاہی مرسلین نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شـہادت نوش کیا۔عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ جب ریسکیو
اہلکار انہیں ملبے سے نکال رہے تھے تو ان کے ہاتھوں میں تسبیح تھی اور وہ جانماز پر بیٹھے اپنے رب کے حضور سربسجود تھے۔ گویا وہ اپنی آخری سانسوں میں بھی عبادت اور وطن کی پاسبانی کے عہد پر قائم تھے۔یہ منظر ہر آنکھ کو اشکبار کر گیا—ایک جانب دھـمـاکے کی تبـاہی، اور دوسری جانب ایمان، استقامت اور قربانی کی ایسی مثال جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔اللہ تعالیٰ شہید مرسلین کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

