• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، عام انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 13, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، عام انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمٰن کو عام انتخابات میں پارٹی کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے بنگلہ دیش کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمٰن سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو بھی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی جو بنگلہ دیشی قوم کے جمہوری نظریات اور اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ باہمی مفاد کے تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور ترقی کے لیے ایک دوسرے کی خودمختاری کے مکمل احترام کے ساتھ باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔خوشگوار بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں نے بیگم خالدہ ضیاء کا ذکر کیا اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں ان کی نمایاں خدمات اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں ان کے کلیدی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے طارق رحمٰن کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ طارق رحمٰن نے بھی وزیراعظم کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ دونوں رہنمائوں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں لوگوں کی بہتری کے لیے کام کیا جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

ایپسٹین فائلز حصہ دوم

اگلی پوسٹ

چادر اور چار دیواری پائمال:گلشن اقبال میں پولیس اہلکار کےبیوہ اور یتیم بچیوں کے گھر پر قبضہ کے لئے ایک ہی رات میں دو مسلح حملے۔خواتین شدید زخمی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چادر اور چار دیواری پائمال:گلشن اقبال میں پولیس اہلکار کےبیوہ اور یتیم بچیوں کے گھر پر قبضہ کے لئے ایک ہی رات میں دو مسلح حملے۔خواتین شدید زخمی

چادر اور چار دیواری پائمال:گلشن اقبال میں پولیس اہلکار کےبیوہ اور یتیم بچیوں کے گھر پر قبضہ کے لئے ایک ہی رات میں دو مسلح حملے۔خواتین شدید زخمی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper