• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے وفد کی ملاقات، زراعت کے شعبے میں دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 12, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے وفد کی ملاقات، زراعت کے شعبے میں دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زراعت کے شعبے میں پاکستان کے بے شمار وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے جامع حکمت عملی اور دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور دیا ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (ٹی یو ایم ای) کے بورڈ چیئرمین عبدلقادر قاراگوز کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے مثالی برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے ساتھ ساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ کا بھی خواہاں ہے۔ وزیر اعظم نے ترکیہ سمیت دیگر ممالک میں جدید ٹیکنالوجی اور زرعی ماہرین کی بدولت زرعی شعبے میں جدت سے مستفید ہونے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور زراعت کے شعبے میں پاکستان کے بے شمار وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے جامع حکمت عملی اور دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برادر ملک ترکیہ سے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کہ بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے زرعی اجناس اور لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونے والی ترقی کی طرح پاکستان کے زرعی شعبے کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو زرعی شعبے میں بے شمار وسائل سے نوازا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اس موقع پر گروپ کے چیئرمین عبدالقادر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کی برادرانہ قیادت کاروباری حضرات کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مشعل راہ ہے۔ملاقات کے دوران ٹی یو ایم ای کے بورڈ چیئرمین عبدالقادر قاراگوز نے اپنی فرم میں پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیران سید طارق فاطمی اور ہارون اختر اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

اگلی پوسٹ

پاک یو اے ای تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں،گورنر سندھ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک یو اے ای تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں،گورنر سندھ

پاک یو اے ای تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں،گورنر سندھ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper