• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 12, 2026
in پاکستان
0
پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے کیونکہ موجودہ نظام میں اصل کمی اسی سطح پر پائی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائمری ہیلتھ کیئر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ ملک میں صحت کا نظام اس انداز میں کام نہیں کر رہا جیسا اسے کرنا چاہیے تھا بالخصوص بنیادی صحت کی سہولیات میں موجود خلا کے باعث عوام براہ راست بڑے اور تیسرے درجے کے علاقائی ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جس سے یہ ادارے غیر ضروری بوجھ کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیسرے درجے کے ہسپتالوں میں آنے والے تقریباً 70 فیصد مریض ایسے ہوتے ہیں جن کا علاج بنیادی یا ثانوی سطح پر ممکن تھا مگر گھروں سے ہسپتال تک کے سفر میں مناسب سہولت نہ ہونے کے باعث وہ بڑے ہسپتالوں تک پہنچ جاتے ہیں، اس صورتحال کے ذمہ دار عوام نہیں بلکہ نظام میں موجود وہ خلا ہے جسے حکومت پر کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت نمائشی منصوبوں کے بجائے ٹھوس اور دیرپا اصلاحات پر کام کر رہی ہے، وژن یہ ہے کہ مستقبل میں ریفرل سسٹم کو موثر بنایا جائے تاکہ صرف وہی مریض تیسرے درجے کے ہسپتالوں میں جائیں جنہیں باقاعدہ ریفر کیا گیا ہو جبکہ 90 فیصد مریضوں کا علاج ان کے گھروں کے قریب بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) میں ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے اس خلا کو کم کیا جا سکتا ہے، کورونا وبا کے دوران ٹیلی میڈیسن کی افادیت دنیا بھر میں ثابت ہوئی، اسی تناظر میں وفاقی حکومت نے 10 بنیادی صحت مراکز میں ٹیلی میڈیسن کا پائلٹ منصوبہ شروع کیا ہے جن میں 6 اسلام آباد اور 4 کراچی میں قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں مقامی عملے کو تربیت دے کر انہیں آن لائن ماہر ڈاکٹروں سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو ماہر طبی رائے فراہم کی جا سکے، اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ایک موقع پر دور دراز علاقے کی مریضہ کا معائنہ قطر (دوحہ) میں موجود خاتون ڈاکٹر نے آن لائن کیا جو اس نظام کی موثریت کا عملی ثبوت ہے۔مزید برآں ایسے مستند خواتین ڈاکٹرز کو بھی نظام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو ذاتی وجوہات کی بناء پر عملی میدان میں موجود نہیں تھیں لیکن اب وہ گھروں سے آن لائن خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین ہفتہ وار بنیاد پر دستیاب ہوں گے تاکہ بچوں، خواتین اور دیگر مریضوں کو بروقت رہنمائی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 24 کروڑ ہے اور ہر سال 61 لاکھ 90 ہزار بچے پیدا ہو رہے ہیں جو تقریباً ایک نئے ملک کی آبادی کے برابر ہے، ان بچوں کو حکومت کی جانب سے 13 مختلف ویکسین فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس کے باوجود چار لاکھ سے زائد بچے زیرو ڈوز کیٹیگری میں شامل ہیں جو تشویشناک امر ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 11 ہزار مائیں دوران حمل یا زچگی جان کی بازی ہار جاتی ہیں جو انتہائی سنگین مسئلہ ہے، ہر 10 ہزار زچگیوں میں تقریباً 400 اموات کا تناسب کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سانحے میں چند درجن قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہو جاتی ہے مگر ماں اور بچے کی صحت سے جڑے ان مسلسل نقصانات پر بھی اسی سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بنیادی صحت کے نظام کی بہتری، موثر ویکسی نیشن، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے صحت کے شعبے میں دیرپا اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور دانشوروں، ماہرین اور پالیسی سازوں کی مشاورت سے اس مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کا افغان طالبان حکام سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبہ کا اعادہ

اگلی پوسٹ

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے وفد کی ملاقات، زراعت کے شعبے میں دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے وفد کی ملاقات، زراعت کے شعبے میں دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور

وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے وفد کی ملاقات، زراعت کے شعبے میں دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper