، رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی)معروف شاعر جبّار واصف کے دوسرے شعری مجموعے ”گزران“ کی تقریبِ رونمائی شہرِ سخن آراستہ ہے ادبی تنظیم کے زیرِ اہتمام الحیان گرامر ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدار ت اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے نامور شاعر ڈاکٹر وحید احمد نے کی۔ مہمانانِ خاص میں شعبہ اردوواقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، شعبہ اردو ایس ای کالج بہاولپور ڈاکٹر عاصم ثقلین درانی اور ماہرِ فریدیات مجاہد جتوئی شامل تھے۔جب کہ مہمانانِ اعزاز میں شعبہ اردو وومن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عذرا لیاقت اور شعبہ اردو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر صنم شاکر شامل تھیں۔ تقریبِ رونمائی کے تقریب میں پروفیسر افضل بیگ، شہزاد عاطر اورعامراسماعیل بھایہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر شہباز نیر نے ادا کیے۔ صاحبِ صدر ڈاکٹر وحید احمد نے
جبّار واصف کے شعری مجموعے گزران کوایک عصری دستاویز قرار دیا اور اور کہا کہ زندگی کی حقیقتوں سے جڑی شاعری پر مشتمل یہ شعری مجموعہ ہماری ہماری اجتماعی معاشرتی اور سماجی زندگی کا کینوس ہے۔ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ جبارواصف ایک صاحبِ اسلوب شاعر ہیں اور ان کا شعری مجموعہ اُس فکر و شعور سے آراستہ ہے اور ان کے اشعار ہمارے معاشرتی المیوں کا نوحہ ہیں۔ ڈاکٹر عاصم ثقلین درانی، ڈاکٹر عذرا لیاقت، ڈاکٹر صنم شاکر، مجاہد جتوئی، پروفیسر افضل بیگ اور دیگر مقررین نے جبّار واصف کے شعری مجموعے کو اردو شاعرے کے ماتھے کا جھومر قرار دیا اور کہا کہ آج کے شوریدہ دور میں سچی اور بے باک شعری اظہار کی مثالیں بہت کم نظر آتی ہیں۔ جبّار واصف نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے انسانی المیوں، معاشرتی ناہمواریوں اوررشتوں سے جڑی حقیقتوں کو شعری قالب میں ڈھال کر اپنے قاری کی بصیرت اور بصارت تک پہنچایا جو نہایت اہم ہے۔تقریب کے مہمانانِ گرامی میں طالوت سلیم باجوہ،ڈاکٹر کبیر اطہر،پروفیسر خالد محمود،رانا ظفر،ممتاز مونس،جاوید اقبال، ملک ذیشان منظر،اسماعیل شاد،زاہدہ قاسم،ڈاکٹر طارق ریحان، ڈاکٹر عمران بشیر،ریاض احمد نوری،عامر ندیم، فرحان عامر، احمد کانجو،پروفیسر سبزل شاہین، حافظ مدثر سہیل،بابر حسین،ارحم سہیل، مظفر رامے، قاری انورسعید،اکمل شاہد،خالد محمود ذکی،آفتاب یاسر،یاور عظیم، ناصر محمود لالہ، مرزا حبیب، اظہر عروج، اجمل فرید، محسن گوہر،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، میاں غلام محمد، صفدر آفاق،باسط اسماعیل، زبیر سپرا، فیض احمد شاذم، ملک ظفر،ذوہیب احسن، عبدالمنان،ماریہ خان و دیگر شامل تھے۔تقریب کے آخر میں شہرِ سخن آراستہ ہے اور بانی تحریک اللہ کے سپاہی اسماعیل شاد غازی کے جانب سے جبّار واصف کو ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز پیش کیے گئے اور تمام مہمانوں کو بھی یادگاری شیلڈز دیں گی۔ تقریب استحکامِ پاکستان کے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

